35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح کا کیس خارج کرنےکیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

ضرور جانیے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت کے موقع پر شادی کا کیس خارج کرنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت میں شادی کا کیس خارج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ عدت میں شادی کا کیس نہیں بنتا، ٹرائل کورٹ کو بھی کیس سننے کا اختیار نہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق شوہر خاور مانیکا نے جھوٹے اور جعلی دستاویزات کی بنیاد پر مذموم مقاصد کے لیے شکایت درج کرائی، سابق شوہر کے مطابق انہوں نے 14 نومبر 2017 کو مجھے طلاق دے دی۔ خاور مانیکا کو 15 اپریل 2017 کو تین بار زبانی طلاق دی گئی تھی جبکہ وہ اگست 2017 میں اپنی والدہ کے گھر منتقل ہوئی تھیں اور یکم جنوری 2018 کو بانی پی ٹی آئی سے شادی تک اپنی والدہ کے گھر پر رہیں۔

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج شرقی کا 11 جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، عدت کے دوران شادی کا کیس خارج کیا جائے اور درخواست پر فیصلہ آنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روک دی جائے۔ .

پسندیدہ مضامین

پاکستانبشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح کا کیس خارج کرنےکیلئے ہائیکورٹ...