35.9 C
Karachi
Friday, May 17, 2024

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس 65 ہزار عبور کر دیا

ضرور جانیے

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا تیزی کا آغاز دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 476 پوائنٹس کے اضافے سے 65114 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں گزشتہ ہفتے محدود رہیں، ہنڈریڈ انڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، سرمایہ کاروں نے 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری پر صرف 80 ارب روپے کمائے۔

سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری کے منتظر تھے جو بعد میں موصول ہوئی تاہم مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں۔ اختتام پر انڈیکس 64 ہزار 637 پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری پر تاجروں نے 80 ارب روپے کا منافع کمایا، کاروباری حجم 2 ارب 80 کروڑ حصص رہا، مجموعی حصص کی مالیت 9 ہزار 453 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

رواں ہفتے سٹاک مارکیٹ میں 28.3 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 26.4 ملین ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے، خالص غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 18 لاکھ 70 ہزار ڈالر رہا۔

کرنسی مارکیٹ میں روپے پر دباؤ برقرار رہا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 36 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 75 پیسے کی کمی سے 281 روپے 25 پیسے پر بند ہوا۔

سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 17 ہزار 450 روپے ہوگئی، ایک تولہ سونے کی قیمت میں 550 روپے کی کمی ہوئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی، ایکسچینج ریٹ میں اضافے اور پریمیم میں کمی کے باعث 15 جنوری 2024 سے اگلے 15 روز تک پیٹرول 10 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

فی الحال ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 267 روپے 34 پیسے اور 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے جب کہ پیٹرول کی خریداری پر پریمیم میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران پیٹرول کی عالمی قیمت 84.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 83 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 95.85 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ .

پسندیدہ مضامین

کاروباراسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس 65 ہزار عبور کر دیا