33.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

ایپل نے 2 نئے میک بک ائیر لیپ ٹاپس متعارف کرا دیے

ضرور جانیے

ایپل نے نئی ایم 3 چپ سے لیس 2 میک بک ایئر لیپ ٹاپ متعارف کرائے ہیں۔

ایم 3 چپ کو ایپل نے اکتوبر 2023 میں متعارف کرایا تھا اور اسے سب سے پہلے آئی میک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور میک بک پرو لیپ ٹاپ میں استعمال کیا گیا تھا۔

یہ نئی چپ اب میک بک ایئر لیپ ٹاپ میں استعمال ہوتی ہے۔

ایپل کے مطابق 13 اور 15 انچ ڈسپلے والے نئے میک بک ایئر لیپ ٹاپ میں 1080p ویب کیم، تیز وائی فائی نیٹ ورک سپورٹ اور 18 گھنٹے کی بیٹری لائف جیسے فیچرز شامل ہیں۔

دونوں لیپ ٹاپ کا ڈیزائن پرانے ماڈلز جیسا ہی ہے لیکن نئی ایم 3 چپ سے صارفین مزید 2 ڈسپلے کو ان ڈیوائسز سے جوڑ سکیں گے۔

کمپنی نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس ان ڈیوائسز کو دنیا کا بہترین لیپ ٹاپ قرار دیا ہے۔

ایپل کے مطابق یہ اے آئی لیپ ٹاپ ہیں لیکن اس کی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔

اس سے قبل 28 فروری 2024 کو ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے کہا تھا کہ کمپنی رواں سال کسی وقت مصنوعی ذہانت کے حوالے سے بڑا اعلان کرے گی۔

زیادہ تر امکان ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس نئے سافٹ ویئر کو جون میں ایپل کی عالمی ڈویلپرز کانفرنس میں متعارف کرایا جائے گا۔

اس کے علاوہ دیگر اپ ڈیٹس کی تفصیلات بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ 13 انچ میک بک ایئر کی قیمت 1099 ڈالر سے شروع ہوگی جبکہ 15 انچ کے ماڈل کی قیمت 1299 ڈالر ہوگی۔

پسندیدہ مضامین

ٹیکنالوجیایپل نے 2 نئے میک بک ائیر لیپ ٹاپس متعارف کرا دیے