38.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی

ضرور جانیے

کیلیفورنیا: مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو سال کا پہلا بڑا فیچر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میٹا نے واٹس ایپ چینلز کے لیے 2024 کی پہلی بڑی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔ واٹس ایپ کو جون 2023 میں چند ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا تاہم ستمبر میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کے لیے چینلز کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔

واٹس ایپ صارفین چینلز کے ذریعے اپنی پسندیدہ شخصیات، کھیلوں اور دیگر موضوعات پر اپ ڈیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

گزشتہ سال نومبر میں میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ صرف 7 ہفتوں میں واٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والوں کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ واٹس ایپ چینلز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے میٹا نے اس میں مزید فیچرز شامل کرنے کا اعلان کیا۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ چینلز میں وائس نوٹ، پولز اور اضافی ایڈمنز جیسے فیچرز شامل کیے جارہے ہیں۔ جس کے بعد واٹس ایپ چینل آپریٹرز اپنے فالوورز کے ساتھ وائس اپ ڈیٹس شیئر کرسکیں گے جس سے مصروفیت میں اضافہ ہوگا۔

کمپنی کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی جانب سے روزانہ 7 ارب صوتی پیغامات بھیجے جاتے ہیں اور اسی طرح واٹس ایپ چینلز میں بھی مختلف موضوعات پر رائے شماری کرانے کا آپشن شامل کیا جارہا ہے۔

فی الحال چینلز میں صارفین صرف ایموجیز کے ذریعے اپنے رد عمل کا اظہار کرسکتے ہیں لیکن ایک اور نیا فیچر واٹس ایپ اسٹیٹس میں چینل اپ ڈیٹس شیئر کرنا ہے۔ یہ فیچر چینل ایڈمنز کو اپنے چینل کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔

میٹا کے مطابق اب ایک چینل چلانے کے لیے 15 ایڈمنز کو شامل کرنا ممکن ہوگا جس سے صارفین کے ساتھ اپ ڈیٹس شیئر کرنے کے عمل میں تیزی آئے گی۔

پسندیدہ مضامین

ٹیکنالوجیواٹس ایپ نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی