35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

الیکشن نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے: بلوم برگ

ضرور جانیے

عالمی جریدے بلومبرگ نے ملک کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج جو بھی ہوں، آئی ایم ایف سے بات چیت پاکستان کے لیے اہم ہے۔

بلوم برگ نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ایشیا فرنٹیئر کیپٹل فنڈ منیجر رچرڈ یسائی سے بات کی اور کہا کہ حکومت اکثریت میں ہو یا اتحاد، پاکستان کو نئے بیل آؤٹ پروگرام کی ضرورت ہے۔

رچرڈ یسائی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں کی صورتحال غیر یقینی، غیر مستحکم ہے، حکومت پاکستان کو اگلے 6 ماہ میں متعدد ادائیگیاں کرنی ہیں اور پاکستان کو ایک بڑے طویل مدتی قرض پروگرام کی ضرورت ہے۔

بلومبرگ حکام نے اپنی گفتگو میں کہا کہ عالمی مالیاتی بحران کے بعد سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتہائی سستی مارکیٹ ہے، پاکستانی مارکیٹ کی قیمت اور آمدنی کا تناسب کم ترین سطح پر ہے، حصص کی قیمتوں میں سیاسی اور معاشی خدشات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج سستی ہے۔

بلومبرگ کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 9 سے 12 ماہ میں پاکستان میں شرح سود میں کمی ہوسکتی ہے۔

پسندیدہ مضامین

الیکشن 2024الیکشن نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم...