35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

الیکشن والے دن موبائل سروس معطل کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا: وزیر اطلاعات سندھ

ضرور جانیے

کراچی: نگران وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن موبائل سروس معطل کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمد شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت الیکشن کے لیے تیار ہے، پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات کی جائے گی جب کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 62 کروڑ 54 لاکھ سے زائد جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے لیے ایک ارب 63 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔

نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں الیکشن کے لیے تیار ہیں اور تمام ادارے الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں اس لیے انتخابات وقت پر ہوں گے۔

احمد شاہ نے مزید کہا کہ عدالتیں اور الیکشن کمیشن فیصلے کر رہے ہیں، ہم کسی کو اندر یا باہر نہیں جانے دے رہے، امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے کئی ماہ سے کام چل رہا ہے، لیکن الیکشن کے دن موبائل سروس معطل کرنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ .

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں قومی ڈیوٹی پر نہ جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ آج جو سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی مخالفت کر رہی ہیں وہ کل مخلوط حکومتیں تشکیل دے سکتی ہیں۔ ہم انتخابات کے سلسلے میں ایک انفارمیشن سیل بنا رہے ہیں۔ جہاں میں خود رہوں گا۔

پسندیدہ مضامین

الیکشن 2024الیکشن والے دن موبائل سروس معطل کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں...