32.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

ملکی برآمدات میں 5 ماہ میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کا اضافہ

ضرور جانیے

وفاقی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ستمبر 2023 سے جنوری 2024 تک پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق جولائی تا اگست 2023 میں سالانہ بنیادوں پر ملکی برآمدات کو دھچکا لگا جس کے بعد نگران حکومت نے ہر ماہ سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں اضافہ کیا۔

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق ستمبر 2022 میں برآمدات 2 ارب 44 کروڑ ڈالر تھیں اور ستمبر 2023 میں برآمدات بڑھ کر 2 ارب 47 کروڑ ڈالر ہو گئیں جبکہ اکتوبر 2022 میں برآمدات 2 ارب 38 کروڑ ڈالر تھیں جو اکتوبر 2023 میں بڑھ کر 2 ارب 69 کروڑ ڈالر ہو گئیں۔ نومبر 2022 میں برآمدات 2 ارب 39 کروڑ ڈالر تھیں جو نومبر 2023 میں بڑھ کر 2 ارب 57 کروڑ ڈالر ہو گئیں۔

حکام کے مطابق دسمبر 2022 میں ملکی برآمدات 2 ارب 31 کروڑ ڈالر تھیں جو دسمبر 2023 میں 2 ارب 81 کروڑ ڈالر رہیں، اس طرح جنوری 2023 میں برآمدات 2 ارب 19 کروڑ ڈالر تھیں جو جنوری 2024 میں 2 ارب 78 کروڑ ڈالر ہوگئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سال بہ سال کی بنیاد پر جنوری میں برآمدات میں تقریبا 600 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

مزید برآں وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو 9 سینٹ ٹیرف پر بجلی فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں جس سے ملکی برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارملکی برآمدات میں 5 ماہ میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کا...