37.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے: وزیراعظم

ضرور جانیے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے والے کھیلوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد میں سکولوں کے لیے وزیراعظم مائنڈ اسپورٹس انیشی ایٹو کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

نگراں وزیراعظم نے وزیراعظم مائنڈ اسپورٹس انیشی ایٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کو شرکت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے والے کھیلوں کو فروغ دینا ضروری ہے، کھیل مختلف ممالک کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ دنیا بھر میں بہت سے کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں شاندار کام کیا ہے، وہ چیز کے فروغ کے لیے کام کرنے والے متعلقہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستاننوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے:...