30.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

ماں کی جدائ کا کرب

ضرور جانیے

ماں تیرا چلے جانا اک قرب قیامت ھے
دل ٹوٹ کے ریزہ ھے اک کرب بھیانک ھے

مقصور تیرے حق خدمت کی ھوں اے ماں
افسوس کا عالم ھے اور دل میں ندامت ھے

جو تو نے پرورش میں میری جان کھپائ
میرا وجود تیری محنت سے عبارت ھے

وہ گود کہاں ھے اب سر جس میں رکھوں گی میں
دنیا کی کسی شے میں نہ تیری شباھت ھے

گھر کے درو دیوار سونے ہیں تیرے بن ماں
بچوں کے لئے ماں ،گویا آباد عمارت ھے

سب بہن بھائیوں کو جوڑے رکھا جس نے
وہ تیری ہی برکت تھی اور تیری قیادت ھے

تکلیف کا ہر لمحہ جو تو نےگزاراھے

امید ھے یہ رب سےجنت کی بشارت ھے

مرنے پہ تیرے پھول سے چہرے کا وہ نور
دنیا نے گواہی دی جنت کی علامت ھے

رب تجھ سے ھو راضی ماں رحمت کا سمندر ھو
تحفہ یہ دعاؤں کا اب میری سعادت ھے

اونچی نہ ھو آواز کبھی انکے سامنے
جھک جھک کے پیش آنا یہ قرآن کی شہادت ھے

ماں باپ کی خدمت میں کوتاہی نہ ہر گز ھو
خدمت و ادب ان کا بھر پور عبادت ھے

کلام اھلیہ ڈاکٹر عثمان انور

پسندیدہ مضامین

شاعریماں کی جدائ کا کرب