29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

کراچی: راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق، درجنوں دکانیں جل گئیں

ضرور جانیے

کراچی: راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کی چھٹی منزل سے چوتھی منزل تک پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے درجنوں دکانیں جل گئی ہیں جب کہ کثیر المنزلہ مال اور آس پاس کی عمارتوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت سے 42 افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم دم گھٹنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ دیگر 8 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 12 گاڑیوں، 2 اسنارکل اور 50 کے قریب فائر فائٹرز کی مدد سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں پھنسے 2 افراد کو اسنارکل کی مدد سے بچایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں دھواں بھرنے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ فائر بریگیڈ کے علاوہ دیگر ریسکیو ایجنسیاں بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ نہیں ہو سکتا

پسندیدہ مضامین

پاکستانکراچی: راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی، 3 افراد جاں...