28.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

انسانی دماغ میں پہلی چپ لگانے کا تجربہ

ضرور جانیے

لاہور: ایلون مسک کی نیورلنک کمپنی نے انسانی دماغ میں پہلی چپ کامیابی کے ساتھ لگا دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے صارفین وہ ہوں گے جو اپنے اعضاء کا استعمال کھو چکے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چپ لگنے کے بعد کوئی شخص صرف سوچ سمجھ کر فون، کمپیوٹر یا کسی بھی ڈیوائس کو کنٹرول کر سکتا ہے۔

اس سے قبل ستمبر 2023 میں ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا تھا کہ ان کی کمپنی ‘نیورلنک’ پہلی بار انسانی دماغ میں چپ لگانے کے لیے تیار ہے۔ نیورلنک نے اعلان کیا ہے کہ اسے وائرلیس برین کمپیوٹر انٹرفیس (بی سی آئی) کے انسانی ٹرائل کے لیے لوگوں کی ضرورت ہے اور یہ چپ اس بات کی جانچ کرے گی کہ آیا فالج کا شکار افراد اپنے خیالات سے بیرونی ڈیوائسز کو کنٹرول کر سکتے ہیں یا نہیں۔ یا نہیں.

ایلون مسک نے کہا ہے کہ پہلا نیورل لنک ڈیوائس جلد ہی ایک مریض میں لگایا جائے گا جو بالآخر پورے جسم کی حرکت کو بحال کرے گا۔ طویل المیعاد منصوبے میں نیورلنک مصنوعی ذہانت سے انسانی دماغ کو بہتر بنا کر انسانیت کو لاحق خطرات میں کردار ادا کرے گا۔

پسندیدہ مضامین

ٹیکنالوجیانسانی دماغ میں پہلی چپ لگانے کا تجربہ