38.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید

ضرور جانیے

راولپنڈی-پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

اڈیالہ جیل میں سیکرٹ ایکٹ کورٹ کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ فاضل جج نے سوالنامے اور بیانات کی کاپیاں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 342 کے بیان کے لیے فراہم کیں۔

ملزمان سے سوالنامے میں تقریبا 36 سوالات کے جوابات مانگے گئے تھے۔ دونوں سیاسی رہنماؤں نے اپنے اپنے جوابات لکھے۔

جج نے سزا سنانے سے قبل آخری سوال عمران خان سے پوچھا کہ سائفر کہاں گیا؟

بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میرے پاس سائفر نہیں ہے، میں نے اپنے بیان میں لکھا ہے، وزیراعظم آفس کی سیکیورٹی میری ذمہ داری نہیں تھی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے 342 بیانات قلمبند کرنے کے بعد قید کی سزا سنائی۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانسائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10...