35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

شاہین آفریدی وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے

ضرور جانیے

پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی وکٹوں کی تیز ترین سنچری بنانے والے بولر بن گئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے یہ اعزاز اپنے کیریئر کے 51 ویں میچ میں بنگلہ دیش کے تنزید حسن کو آؤٹ کرکے حاصل کیا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں شاہین آفریدی نے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر تنویر حسن کو آؤٹ کرکے فاسٹ بولر کی جانب سے تیز ترین وکٹ یں لینے کا ریکارڈ قائم کیا۔

شاہین آفریدی نے یہ اعزاز اپنے 51 میچوں میں حاصل کیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 52 میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تاہم وکٹوں کے ذریعے تیز ترین سنچری بنانے کا عالمی ریکارڈ نیپال کے اسپنر سندیپ لیمچنے کے پاس ہے۔ انہوں نے 42 میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

پسندیدہ مضامین

کھیلشاہین آفریدی وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے فاسٹ بولر بن...