30.9 C
Karachi
Thursday, June 13, 2024

غیر ملکیوں کا پاکستان چھوڑنے کی مہلت کا آخری روز

ضرور جانیے

اسلام آباد: پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن کا آج آخری دن ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

سینئر حکام کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کے ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی جبکہ سیکیورٹی فورسز نے میپنگ اور جیو فینسنگ کے ذریعے مشکوک افراد کی نشاندہی کی ہے۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انخلا کا مسئلہ کسی مخصوص گروپ کے خلاف نہیں بلکہ غیر قانونی رہائشیوں کے خلاف ہے۔ ہم پر کوئی غیر ملکی دباؤ نہیں ہے اور ہم دباؤ نہیں لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک ویزا فری رہائش کی اجازت نہیں دیتا اور بغیر ویزے کے کسی بھی غیر ملکی کو واپس بھیجا جائے گا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم نے جیو فینسنگ کی ہے اور تقریبا 2 لاکھ غیر ملکی واپس چلے گئے ہیں۔ ہولڈنگ سینٹر میں خوراک، صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور جو لوگ پاکستان آنا چاہتے ہیں وہ ویزا لے کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی حکومت نہیں ہیں اور ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے جبکہ سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے سے بات چیت کے لیے ہماری مدد کی ضرورت نہیں۔ سیاسی جماعتوں نے ابھی تک ہم سے ایسی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی ہے۔ شفقت محمود سے ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانغیر ملکیوں کا پاکستان چھوڑنے کی مہلت کا آخری روز