29.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری جاری، کراچی میں بوندا باندی کا امکان

ضرور جانیے

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی، سجاول اور ٹھٹھہ میں چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے، کراچی میں مطلع ابر آلود رہے گا جب کہ کراچی میں آج شام تک تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، مظفر آباد، دیامر، چلاس اور چمن سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری دیکھی گئی۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور مری میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث ریسکیو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ مری میں آندھی اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے مری کو ضروری انتظامات کی ہدایات دے دی ہیں۔

دوسری جانب آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، وادی نیلم جہلم میں شدید برفباری ہوئی جس سے رابطہ سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر ہوئی، سوات، اپر اور لوئر دیر، ضلع کرم میں برفباری کے باعث موسم سرد ہوگیا۔

ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شوگران میں 2 انچ اور ناران میں 4 انچ تک برف باری ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ بارش کا مغربی نظام شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کے بعد چمن، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، ٹوبہ کاکڑی، ٹوبہ اچکزئی اور شیلا باغ سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

پسندیدہ مضامین

موسمملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری جاری، کراچی میں بوندا...