32.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

امریکا: تیز رفتار گاڑی اسپتال کی ایمرجنسی میں جاگھسی، ڈرائیور ہلاک، 5 افراد زخمی

ضرور جانیے

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک کار اسپتال کے ایمرجنسی روم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں تیز رفتار گاڑی سینٹ ڈیوڈ نارتھ آسٹن میڈیکل سینٹر کی ایمرجنسی روم لابی سے ٹکرا گئی، حادثے میں ڈرائیور جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالا گیا اور ایمرجنسی روم میں سی پی آر دیا گیا تاہم اسے زندہ نہیں کیا جا سکا۔ حادثے میں ایمرجنسی روم کی لابی میں موجود پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ایک زخمی شخص کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے دو بچوں سمیت 4 افراد کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

آسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ یوسٹن ٹریوس کاؤنٹی ایمرجنسی میڈیکل سروسز کی کیپٹن کرسٹا سٹیڈمین کا کہنا ہے کہ منتقل کیے گئے افراد میں سے ایک شدید زخمی ہے جبکہ دیگر کی حالت جان لیوا نہیں ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق گاڑی ایمرجنسی روم میں استقبالیہ ڈیسک کے قریب ہال میں پھنس گئی تھی۔ حادثے کے وقت ایمرجنسی روم میں بہت سے لوگ موجود تھے تاہم خوش قسمتی سے زیادہ تر افراد محفوظ رہے۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلامریکا: تیز رفتار گاڑی اسپتال کی ایمرجنسی میں جاگھسی، ڈرائیور ہلاک، 5...