33.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

پرینیتی چوپڑا کا بطورِ گلوکارہ میوزک انڈسٹری میں کیریئر کا آغاز

ضرور جانیے

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینیتی چوپڑا پہلے ہی اپنی فلموں کے کچھ گانے گا چکی ہیں لیکن اب وہ میوزک انڈسٹری میں بطور گلوکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں۔

پرینیتی چوپڑا نہ صرف ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں بلکہ ایک تربیت یافتہ گلوکارہ بھی ہیں، وہ پہلے ہی ‘مانا کے ہم یار نہیں’ اور ‘متلبی یاریاں’ جیسے گانوں سے اپنے مداحوں کو اپنی گلوکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اب، وہ باضابطہ طور پر اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز کر رہی ہیں.

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ پوسٹ کی جس میں وہ ایک میوزک بینڈ کے ساتھ گا رہی ہیں، ویڈیو کے ساتھ ایک لمبا نوٹ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسیقی ہمیشہ میرے لیے خوشی اور سکون کا ذریعہ رہی ہے، میں نے دنیا بھر کے بے شمار موسیقاروں کو اسٹیج پر پرفارم کرتے دیکھا ہے اور اب میں بالآخر موسیقی کی دنیا کا حصہ بن رہی ہوں۔

پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ میں اپنے نئے کیریئر کا آغاز کرنے پر خوش قسمت محسوس کرتی ہوں اور الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی کہ میں اس میوزیکل سفر کو شروع کرنے کے لئے کتنی پرجوش ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میں ایک ہی وقت میں دو مختلف کیریئرز پر کام کروں گی، تھوڑی گھبراہٹ ہے کیونکہ میں نئے لوگوں کے ساتھ کام کروں گی لیکن مجھے خوشی ہے کہ اب میں بطور گلوکارہ اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروں گی’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں انٹرٹینمنٹ کنسلٹنٹ کے ساتھ مل کر کام کروں گی، ہم مل کر مداحوں کے لیے بہترین مواد فراہم کریں گے اور مجھے امید ہے کہ آپ بھی اس کے بارے میں اتنے ہی پرجوش ہوں گے جتنا میں ہوں۔’

پسندیدہ مضامین

شوبزپرینیتی چوپڑا کا بطورِ گلوکارہ میوزک انڈسٹری میں کیریئر کا آغاز