28.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

ایف بی آر کا ریٹیلرز سے ٹیکس وصولی کی سکیم لانے کا فیصلہ

ضرور جانیے

اسلام آباد: فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے انتخابات سے قبل تاجروں کے لیے ریٹیلر سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تاجروں کی رجسٹریشن کے لیے ‘تاجر دوست’ موبائل ایپ تیار کی ہے جس کے تحت ٹیکس نیٹ سے باہر کے تاجروں کو دوست ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائے گا، اس ایپ کے ذریعے دکانداروں کی آمدن کا ریکارڈ ایف بی آر کو موصول ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دکانداروں پر ان کی سالانہ آمدنی کے مطابق ٹیکس لگایا جائے گا جو ماہانہ وصول کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس اسکیم سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور ویٹا میں ریٹیلرز سے 100 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر شہروں سے تاجروں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا اور ملک بھر کے ریٹیلرز سے تقریبا 300 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔ مزید آمدنی کی توقع ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکس دکان کے سائز اور سالانہ آمدن پر لگایا جائے گا جو ماہانہ بنیادوں پر وصول کیا جائے گا۔ اسکیم کے تحت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری اداروں اور افراد پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارایف بی آر کا ریٹیلرز سے ٹیکس وصولی کی سکیم لانے کا...