38.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

کینیڈا نے غیر ملکی طالب علموں کی آمد پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

ضرور جانیے

کینیڈا نے غیر ملکی طالب علموں کے داخلے پر دو سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

کینیڈین حکومت کے مطابق ہاؤسنگ اور صحت عامہ کے نظام پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے بین الاقوامی طالب علموں پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے سٹڈی پرمٹ اور متعلقہ ویزوں کے اجراء میں کم از کم 35 فیصد کمی آئے گی۔

2022 ء میں کینیڈا میں غیر ملکی طالب علموں کی تعداد 800,000 تھی جو ایک دہائی قبل کے مقابلے میں 214,000 زیادہ ہے۔

کینیڈین امیگریشن کے وزیر مارک ملر نے کہا ہے کہ کینیڈا اس سال 360,000 غیر ملکی طالب علموں کو اسٹڈی پرمٹ جاری کرے گا۔

متحدہ عرب امارات میں تاحیات رہائش کے لئے مستقل ویزا کا اجراء شروع

اسی طرح کی پالیسی کینیڈا کے تمام صوبوں میں اختیار کی گئی ہے اور ہر صوبے کو پابندی کے مطابق غیر ملکی طالب علموں کی آمد کو روکنے میں کردار ادا کرنا ہے۔

اس پابندی کا اطلاق صرف ڈپلومہ اور انڈر گریجویٹ پروگراموں میں غیر ملکی طالب علموں پر ہوگا، اس کا اطلاق مطالعاتی اجازت نامے کی تجدید کرنے والے طالب علموں پر نہیں ہوگا۔

پبلک پرائیویٹ ماڈل کے صنعتی اور تجارتی اداروں میں تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کو ورک پرمٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

مارک ملر کا کہنا تھا کہ حکومت کی نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں نے اپنی رہائشی اور تدریسی صلاحیت سے زیادہ غیر ملکی طالب علموں کو مدعو کیا ہے۔

نتیجتا صحت عامہ کے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔ کینیڈا میں ایک عام رہائشی یونٹ کی قیمت ساڑھے پانچ ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے، کرایوں میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلکینیڈا نے غیر ملکی طالب علموں کی آمد پر دو سال کی...