28.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

پاکستان کو آئندہ چند سال تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہوگی، فچ

ضرور جانیے

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کے مطابق پاکستان کو آئندہ چند سالوں تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہوگی۔

ایشیائی معیشت سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں رہ کر پاکستان کی ریٹنگ کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے بعد پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2024 پاکستان سمیت کئی ایشیائی ممالک میں انتخابات کا سال ہے، انتخابات کی وجہ سے کئی ممالک کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، امید ہے کہ نئی حکومتیں انتخابات کے بعد بہتر معاشی پالیسیاں لائیں گی۔

پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، کوریا اور سری لنکا میں انتخابات ہونا ابھی باقی ہیں، انتخابی سال میں اصلاحات کا عمل سست روی کا شکار ہو جاتا ہے اور انتخابات کی وجہ سے ممالک کے لیے قرضوں کا حصول مشکل ہو جاتا ہے۔ امید ہے کہ سری لنکا کو آئی ایم ایف سے مزید معاشی مدد ملے گی۔

دوسری جانب فچ نے کہا ہے کہ 2024 کے دوران عالمی سطح پر شرح سود اور افراط زر میں کمی کا امکان ہے۔ امریکی فیڈرل ریزرو سال کے وسط سے شروع ہونے والی اہم شرح سود میں تین بار کٹوتی کرسکتا ہے ، اور 2024 کے آخر تک سود کی شرح تقریبا 4.75 فیصد تک گر جائے گی۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارپاکستان کو آئندہ چند سال تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت...