35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

بابر اعظم کی بی پی ایل میں شاندار انٹری، رنگ پور رائیڈرز کی شاندار فتح

ضرور جانیے

میرپور: پاکستان کے اسٹار کرکٹر بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کی بدولت رنگ پور رائیڈرز نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سلہٹ اسٹرائیکرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سلہٹ کا 121 رنز کا ہدف رنگ پور نے 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بابر اعظم نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عظمت اللہ عمرزئی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بی پی ایل کے ساتویں میچ میں رنگ پور رائیڈرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سلہٹ اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے۔ اس کا آغاز مایوس کن رہا کیونکہ ان کے پانچ مستند بلے باز مجموعی طور پر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بابر اعظم نے بی پی ایل میں شاندار انٹری کی۔

آسٹریلوی کرکٹر کیمرون گرین اور کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کو بھی کورونا کے باعث اسکواڈ سے الگ کردیا گیا ہے۔

اس کے بعد بینی ہویل اور بین کٹنگ نے اسکور کو آگے بڑھایا، دونوں بلے باز 37، 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 7 سلہٹ کے بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، سلہٹ کی جانب سے مہدی حسن اور ریپن مونڈل نے دو، دو رنز بنائے۔ جبکہ محمد نبی اور حسن مراد نے ہر کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سلہٹ کا 121 رنز کا ہدف رنگ پور رائیڈرز نے 18.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، رنگ پور رائیڈرز کی اننگز کا آغاز بھی انتہائی مایوس کن رہا۔ تاہم اس موقع پر بابر اعظم نے عظمت اللہ عمرزئی کے ساتھ شاندار پارٹنرشپ قائم کی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

بابر اعظم 49 گیندوں پر 56 اور عظمت اللہ 35 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سلہٹ اسٹرائیکرز کی جانب سے دوشان ہیمنتھا نے تین وکٹیں حاصل کیں، عظمت اللہ عمرزئی کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پسندیدہ مضامین

کھیلبابر اعظم کی بی پی ایل میں شاندار انٹری، رنگ پور رائیڈرز...