28.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

شدید دھند جاری، آج کئی پروازیں منسوخ، موٹرویز بند

ضرور جانیے

لاہور: بالائی سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔

دھند کے باعث فلائٹ شیڈول میں خلل پڑا ہے، آج مزید 19 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ 5 کو متبادل ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کویت ایئرویز کی پرواز یو 205 کویت سے اسلام آباد نہیں اتر سکی اور اسے کراچی میں اتار ا گیا۔

ابوظہبی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 218 لاہور پہنچی، اسی طرح شارجہ سے اسلام آباد جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای آر 704 کو بھی لاہور کی جانب موڑ دیا گیا۔

مدینہ منورہ اور دبئی سے ملتان جانے والی پروازیں پی کے 716 اور پی کے 222 بھی لاہور پہنچ گئیں۔

اسلام آباد سے العین جانے والی پرواز پی کے 144، جدہ سے اسلام آباد جانے والی پرواز ایس وی 722، اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز پی کے 287، اسلام آباد سے ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 161، لاہور سے دبئی جانے والی پرواز ای آر 724 منسوخ کردی گئی ہے۔ دیا گیا تھا.

اسلام آباد سے گلگت جانے والی 2 پروازیں پی کے 601 اور 602، کراچی سے ملتان جانے والی پروازیں پی کے 330، 331، کراچی سے لاہور جانے والی پرواز ای آر 520، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز ای آر 501 بھی اڑان بھرنے میں ناکام رہیں۔

شارجہ سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 257، 258، پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز 286، پشاور سے ابوظہبی جانے والی پرواز 118 اور پشاور سے دبئی جانے والی پرواز 283 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

فیصل آباد سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 224 اور سیالکوٹ سے شارجہ جانے والی پرواز پی کے 210 بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔

موٹروے بند

دوسری جانب موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی اور موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیض پور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے ایم تھری اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث قومی شاہراہوں پر حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے جس کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔

سید عمران احمد نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیونگ کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں، رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 130 یا ٹویٹر سے مدد لی جاسکتی ہے۔

پسندیدہ مضامین

موسمشدید دھند جاری، آج کئی پروازیں منسوخ، موٹرویز بند