37.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

غیرقانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن شروع، مہلت ختم ہوتے ہی کراچی سے پہلی گرفتاریاں

ضرور جانیے

غیرقانونی رہائشیوں کی رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی ملک گیر آپریشن شروع کردیا گیا، کراچی میں غیر قانونی رہائشیوں کی پہلی گرفتاری بھی کی گئیں۔

کراچی میں غیر قانونی رہائشیوں کے خلاف آپریشن کے دوران گرفتار 4 افغان شہریوں کو ہولڈنگ کیمپ میں منتقل کردیا گیا، ڈیڈ لائن سے قبل غیر قانونی رہائشیوں کے لیے مساجد سے اعلانات بھی کیے گئے۔

کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے پرانے حاجی کیمپ کے قریب کیمپ قائم کر دیے ہیں۔

پولیس نے حیدرآباد ریجن کے 9 اضلاع میں بھی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ سرگودھا ڈویژن کے اضلاع میانوالی، بھکر، خوشاب اور سرگودھا میں مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے بھی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

افغان باشندوں کا ڈیٹا

دوسری جانب خیبر پختونخوا (کے پی) میں 50 ہزار سے زائد غیرقانونی افغان باشندوں کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے، گرفتار غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کے لیے دن بھی مختص کر دیے گئے ہیں۔

کے پی میں، حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کے بارے میں آگاہ کرنے اور رہنمائی کرنے کے لئے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے۔

دوسری جانب غیر قانونی رہائشیوں کے خلاف آپریشن ز کے انچارج وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی رہائشیوں کے خلاف آپریشن سوئفٹ کیا جائے گا جس میں کوئی مار پیٹ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو سہولیات فراہم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پہلے انہیں ان کیمپوں میں بھیجا جائے گا اور پھر ان کے ملک واپس بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا انخلاء 3 نومبر سے مرحلہ وار کیا جائے گا۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانغیرقانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن شروع، مہلت ختم ہوتے ہی کراچی سے...