37.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

کورونا کی نئی قسم: بیرون ملک سے آنے والوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

ضرور جانیے

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے حکام کے مطابق این سی او سی نے بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم جے این ون کی روک تھام ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کا ہوائی اڈوں پر کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے کووڈ ٹیسٹنگ کے لئے ریپڈ تشخیصی کٹس فراہم کی جائیں گی۔ فی الحال ملک کے زیادہ تر بڑے ہوائی اڈوں پر کووڈ تشخیصی کٹس موجود نہیں ہیں۔ .

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک کووڈ 19 کی نئی قسم کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم ایڈوائزری سے اسپتالوں کی او پی ڈیز اور وارڈز پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانکورونا کی نئی قسم: بیرون ملک سے آنے والوں کے ٹیسٹ کرنے...