38.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

جاپان: حالیہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی

ضرور جانیے

جاپان میں یکم جنوری کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے سال کے آغاز پر یکم جنوری کو وسطی جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس نے نہ صرف جاپان کے ساحلی علاقے کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ سونامی کا خطرہ بھی بڑھا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقے اشیکاوا میں امدادی اہلکار زلزلے سے متاثرہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور بار بار آفٹر شاکس سے امدادی سرگرمیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم جنوری کو آنے والے زلزلے میں اب تک 62 افراد ہلاک جبکہ 300 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 20 کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے بعد سے اب تک 31 ہزار 800 سے زائد افراد کو پناہ دی جا چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ زلزلے کے بعد جاپانی محکمہ موسمیات کی جانب سے ساحلی علاقوں اشیکاوا، نیگاٹا اور تویاما کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی جسے بعد ازاں واپس لے لیا گیا تھا۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلجاپان: حالیہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی