15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

سڈنی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 250 رنز مکمل کر لیے

ضرور جانیے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کر رہا ہے اور پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے آئے دونوں بلے باز عبداللہ شفیق اور انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

دو گیندیں کھیلنے کے بعد عبداللہ شفیق اسٹارک کی گیند پر بغیر کسی رن کے اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ صرف دو گیندیں کھیلنے کے بعد صائم ایوب بھی ہیزل ووڈ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ لے کر پویلین لوٹ گئے۔

شان مسعود اور بابر اعظم 35 اور 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ پاکستان کو 5 رنز کے مہمان سعود شکیل کی شکل میں پانچواں نقصان اٹھانا پڑا۔ لیکن 190 رنز کے مجموعی اسکور پر رضوان 88 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔

ساجد خان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی نصف سنچری مکمل کی اور وہ مچل اسٹارک کی گیند پر 53 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ حسن علی بغیر رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

امام الحق کو پاکستان کی پلیئنگ الیون سے ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو آرام کرنے کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے، ان دونوں کے متبادل کے طور پر نوجوان کھلاڑیوں صائم ایوب اور ساجد خان کو جگہ ملی ہے۔

کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال سڈنی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

پسندیدہ مضامین

کھیلسڈنی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 250 رنز...