32.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

شاہ رخ خان کی بیٹے کے برانڈ کیلئے بیٹی سہانا خان کیساتھ ماڈلنگ

ضرور جانیے

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا اپنی بیٹی اور اداکارہ سہانا خان کے ساتھ اداکار کے بڑے بیٹے آریان خان کے کپڑوں کے برانڈ کے لیے پہلا اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ پہلی بار کسی پروجیکٹ میں کام کیا ہے، باپ بیٹی کی جوڑی نے آریان خان کے لگژری اسٹریٹ ویئر کپڑوں کے برانڈ ‘ڈی یاول ایکس’ کے لئے ایک نئی اشتہاری ویڈیو میں مل کر کام کیا ہے۔ یہ ویڈیو کنگ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔

میگا اسٹار نے 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انسٹاگرام پر اشتہار کی ویڈیو پوسٹ کی۔ اشتہار کا آغاز شاہ رخ خان کی انگوٹھیوں سے ہوتا ہے جس پر برانڈ کا نام درج ہوتا ہے اور اس کے چند سیکنڈ بعد برانڈ کا لوگو آتا ہے۔ اور پھر سہانا خان داخل ہوتی ہے۔

سہانا خان نے جادو کی چھڑی سے ڈیول ایکس کے بالکل بغل میں ‘ڈزنی’ کا لوگو کھینچ کر دونوں برانڈز کی شراکت داری کا اعلان کیا اور پھر اپنے والد شاہ رخ خان پر مسکراتے ہوئے کہا۔

خواتین کے عالمی دن پر اپنی بیٹی کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا میرے لیے بہترین ہے اور میرے بڑے بیٹے نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے، میں آپ دونوں سے محبت کرتا ہوں، شاہ رخ خان نے ویڈیو پوسٹ کی۔

آریان خان کی تعریف کرتے ہوئے کنگ خان نے کہا کہ آریان! میں نے آپ کو تھوڑا سا وقت دیا اور پھر بھی آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے، امید ہے کہ آپ کا برانڈ ڈییول ایکس کامیابی کی بلندیوں پر پرواز کرے گا.

پسندیدہ مضامین

شوبزشاہ رخ خان کی بیٹے کے برانڈ کیلئے بیٹی سہانا خان کیساتھ...