28.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں، برفباری کی پیشگوئی

ضرور جانیے

نئی سلسلے کے تحت ملک کے بیشتر علاقوں میں 11 مارچ تک بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ 12 مارچ کو ملک میں داخل ہوگا۔ آج سے 13 مارچ تک بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سندھ میں 10 اور 12 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 11 سے 14 مارچ تک پنجاب اور اسلام آباد میں بھی چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارشوں، تیز ہواؤں اور برفباری کا ایک اور سلسلہ 10 مارچ کی شام سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ صورتحال کے پیش نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو 24 گھنٹے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں 11 سے 14 مارچ تک موسلا دھار بارش وں کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے موسم سرما کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

پسندیدہ مضامین

موسمملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں، برفباری کی پیشگوئی