35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

انسٹاگرام اسٹوریز فیچر میں اہم اضافہ کرنے جارہا ہے

ضرور جانیے

کیلی فورنیا: ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی اسٹوریز پر دوسرے صارفین کی پروفائلز شیئر کر سکیں گے۔

اسٹوریز انسٹاگرام کی دنیا کا ایک بہت اہم حصہ ہیں اور کمپنی اسے بہتر بنانے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق میٹا کا ذیلی پلیٹ فارم اب فیچر میں پروفائل شیئرنگ کی سہولت شامل کرنے جارہا ہے جس کا مقصد پروفائل کو اسٹوریز میں شیئر کرکے فالوورز کی توجہ میں لانا ہے۔ اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے فالوورز اسٹوریز میں شیئر کیے گئے پروفائلز کو آسانی سے دیکھ اور فالو کرسکیں گے۔

ٹیک لیک ایکسپرٹ ایلیسنڈرو پلوسی نے نئے فیچر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کمپنی پروفائل شیئرنگ فیچر پر کام کر رہی ہے۔

یہ خصوصیت گمنام لوگوں کی مدد کرنے میں اہم ہوگی جو زیادہ شہرت کے مستحق ہیں۔

یہ فیچر فی الحال تیار کیا جا رہا ہے اور اسے عام صارفین کے لیے جاری نہیں کیا گیا ہے۔

پسندیدہ مضامین

ٹیکنالوجیانسٹاگرام اسٹوریز فیچر میں اہم اضافہ کرنے جارہا ہے