35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

لاہور اور میانوالی سے عمران خان کےکاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے

ضرور جانیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے لاہور اور میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں نصیر نے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے عمران خان کی نامزدگی پر اعتراض کیا تھا۔

میاں نصیر نے اعتراض کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویز کار اور حامی این اے 122 سے نہیں ہیں، وہ توشہ خانہ کیس میں بھی نااہل ہیں اس لیے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔

آر او نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی پر اعتراض پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جس پر آج سماعت ہوئی۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کو سزا سنائی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

این اے 122 سے تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ اور اظہر صادق ایڈووکیٹ کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔

این اے 89 میانوالی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے۔

دوسری جانب این اے 89 میانوالی سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے ہیں۔

خرم روکھری اور خلیل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے۔

درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی سزا یافتہ اور نااہل ہیں۔

آر او نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانلاہور اور میانوالی سے عمران خان کےکاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے