29.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل

ضرور جانیے

وفاقی حکومت نے ماہ رمضان کے دوران سرکاری دفاتر کا نیا شیڈول جاری کردیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہفتے میں 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفاتر کے اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران کام کے اوقات میں تبدیلی کا شیڈول جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 11 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور 12 مارچ بروز منگل روزے کا پہلا دن ہوگا۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانرمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل