38.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

غزہ: اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کر گئی

ضرور جانیے

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 183 افراد شہید اور 377 زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس شہر میں پناہ گزین کیمپ اور عوامی مراکز پر گولہ باری کی جبکہ وہاں موجود لوگ الامل اسپتال میں فائرنگ کے بعد ہسپتال سے چلے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے العمل اسپتال سے باہر آنے والوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بھائی شہید ہوگئے، ان میں سے ایک نے امن کی علامت کے طور پر سفید جھنڈا تھام رکھا تھا۔

اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں غزہ پر زمینی اور فضائی حملوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ بھر میں زمینی اور فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے حملوں میں آپریشن سینٹرز اور ہتھیاروں کے ڈپو تباہ کیے جبکہ حملوں میں فلسطینی باغیوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی ٹینک شکن چوکیوں کو بھی تباہ کیا گیا۔

7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی فوج کی بربریت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 64 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

عالمی عدالت انصاف آج فیصلہ سنائے گی

دوسری جانب عالمی عدالت انصاف جنوبی افریقہ کی جانب سے غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے دائر درخواست پر آج فیصلہ سنائے گی۔

عالمی عدالت انصاف کے 17 ججوں نے غزہ کے معاملے پر جنوبی افریقہ کی درخواست پر سماعت کی جبکہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے عدالت کے ڈپٹی چیف جسٹس اور اسرائیلی سپریم کورٹ کے سابق صدر بھی اس بینچ میں شامل تھے۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلغزہ: اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار...