35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

بی پی ایل ٹیم کے مالک نے شعیب ملک کے خلاف میچ فکسنگ کے الزامات کو مسترد کردیا

ضرور جانیے

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے سے متعلق خبروں پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی ٹیم فارچیون بریسال کے مالک کا بیان سامنے آیا ہے۔

بی پی ایل کے ایک میچ میں شعیب ملک نے لگاتار تین نو گیندیں پھینکیں جس کے بعد میچ فکسنگ کے الزامات سامنے آئے۔

مالک فارچیون بریشال میزان الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ شعیب ملک کے خلاف میچ فکسنگ سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، شعیب ملک اچھے کرکٹر ہیں، انہوں نے ہماری ٹیم کے لیے بہترین کھیل کھیلا ہے۔

مالک فارچیون بریشال نے مزید کہا کہ شعیب ملک سینئر کرکٹر ہیں، ہمیں ان کی عزت کرنی چاہیے اور وہ عزت کے مستحق ہیں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک 3 روز قبل بی پی ایل میچ کھیلنے کے بعد ٹی ٹین لیگ کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش سے متحدہ عرب امارات گئے تھے۔

شعیب ملک کی ٹیم فارچیون بریسال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شعیب کو اگلے میچ سے قبل واپس آنا تھا لیکن اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ 4 فروری کو آئیں گے۔ ٹیم کا خیال ہے کہ شعیب ملک کے لیے بہتر ہے کہ وہ مزید نہ کھیلیں۔

پسندیدہ مضامین

کھیلبی پی ایل ٹیم کے مالک نے شعیب ملک کے خلاف میچ...