29.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

سرجری نہ ہوتی تو ایک ہاتھ گنواسکتا تھا، سیف علی خان کا انکشاف

ضرور جانیے

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو گھٹنے اور کندھے کی سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کے گھٹنے اور کندھے میں فریکچر ہوا تھا جس کا آپریشن ممبئی کے کوکیلابن اسپتال میں کیا گیا۔ ان کی اہلیہ کرینہ کپور اسپتال میں سیف کے ساتھ موجود تھیں۔

سرجری کے حوالے سے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ انہیں کافی عرصے سے ہاتھ میں درد محسوس ہو رہا تھا لیکن انہیں نہیں معلوم کہ چوٹ کتنی گہری ہے۔

سیف علی خان کے مطابق فلم ‘دیواڑہ’ کے لیے ایک ایکشن سین کرتے ہوئے وہ ایک بار پھر زخمی ہوگئے جس کے بعد درد کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد ایم آر آئی کرایا گیا تو معلوم ہوا کہ ٹریسیپ ٹینڈن بری طرح پھٹا ہوا ہے۔ .

اداکار نے انکشاف کیا کہ اگر سرجری بروقت نہ کی جاتی تو وہ اپنا ایک ہاتھ کھو سکتے تھے۔

سیف علی خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے ہاتھ پر صرف چوٹ لگی تھی، کمر یا کندھے کی سرجری نہیں ہوئی تھی، یہ کوئی سنجیدہ سرجری نہیں تھی جس کی وجہ سے مجھے جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

اداکار کے مطابق انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے لیے ایک ماہ آرام کرنا ہوگا۔

پسندیدہ مضامین

شوبزسرجری نہ ہوتی تو ایک ہاتھ گنواسکتا تھا، سیف علی خان کا...