28.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

سابق وزیر داخلہ مخدوم فیصل صالح حیات ن لیگ میں شامل

ضرور جانیے

اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ مخدوم فیصل صالح حیات نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔

فیصل صالح حیات کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان آج کیا جائے گا، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج  شاہ جیو نہ جائیں گے جہاں مخدوم فیصل صالح حیات نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا ہے۔

فیصل صالح حیات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی شخصیات اور ووٹرز نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے لیے اپنی رائے دی جس کے بعد میں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

فیصل صالح حیات نے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی تھی اور پھر 2017 میں دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ حزب اختلاف کے امیدوار سے صرف 600 ووٹوں سے ہار گئے۔

فیصل صالح حیات وفاقی وزیر داخلہ کے عہدے پر بھی فائز رہے اور طویل عرصے تک پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔

پسندیدہ مضامین

سیاستسابق وزیر داخلہ مخدوم فیصل صالح حیات ن لیگ میں شامل