35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

پی سی بی کا دورہ نیوزی لینڈ میں کوچنگ سٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ

ضرور جانیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کوچنگ اسٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ کو برطرف کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے مخصوص بیٹنگ کوچ کا تقرر نہیں کیا جائے گا۔

یاسر عرفات ہائی پرفارمنس کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ دونوں غیر ملکی کوچز کی خدمات صرف آسٹریلیا سیریز تک محدود کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے مخصوص بیٹنگ کوچ کا تقرر نہیں کیا جائے گا، یاسر عرفات ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہائی پرفارمنس کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

یاسر عرفات کو بیٹنگ کوچ کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے جبکہ کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ بلے بازوں کو درپیش تکنیکی مسائل پر بھی کام کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق یاسر عرفات 29 دسمبر سے لاہور میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ کے کمانڈنٹ کے فرائض بھی سرانجام دیں گے جو پانچ روز تک جاری رہے گا۔

پسندیدہ مضامین

کھیلپی سی بی کا دورہ نیوزی لینڈ میں کوچنگ سٹاف تبدیل کرنے...