37.9 C
Karachi
Friday, May 17, 2024

بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

ضرور جانیے

نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام پر بجلی کے بم گرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرادی ہے۔ سی پی پی اے سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تناظر میں کی گئی ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر 31 جنوری کو سماعت ہوگی۔ ایپلی کیشن کی منظوری سے بجلی صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں 7 ارب 41 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 259 روپے 64 پیسے ہوگئی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 279 روپے 21 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

پسندیدہ مضامین

کاروباربجلی کی قیمتوں میں 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کا...