25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

مسلم لیگ (ن) نے معیشت کی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے بچانے کا منصوبہ تیار کرلیا

ضرور جانیے

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے ملک کی معاشی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے اقتصادی پلان کو حتمی شکل دے دی۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا معاشی ماہرین سے اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بھی شرکت کی، اجلاس میں ملک کے معاشی مسائل کے حل کے لیے اصلاحات اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ ہو گیا ہے.

اجلاس میں شرح نمو میں اضافے، ٹیکس اصلاحات، توانائی بحران کے خاتمے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات طے کیے گئے، سالانہ بنیادوں پر زراعت، صنعت، آئی ٹی ڈویلپمنٹ کے لیے مراعات پر مبنی پیکجز تیار کیے گئے۔ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، ہنر مند بنانے کیلئے پالیسی پوائنٹس بھی مرتب کئے گئے۔

پیکج میں زرعی مقاصد کے لیے خصوصی رعایت پر شمسی توانائی کی فراہمی، گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بڑی رعایت، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس سے قومی ترقی میں تیزی آئے گی۔ اقدامات کے ذریعے مجموعی معاشی سرگرمیوں کو مرحلہ وار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اقتصادی پلان مختلف شعبوں کے ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں طے کیا گیا ہے، شرح سود میں کمی، بڑی صنعتوں اور برآمدی شعبے کے لیے اصلاحات کے اصول بھی وضع کیے گئے ہیں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانمسلم لیگ (ن) نے معیشت کی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے...