35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

اس ملک کے تمام مسائل کا واحد حل الیکشن میں ہے، شرجیل میمن

ضرور جانیے

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ملک کے تمام مسائل کا واحد حل الیکشن میں ہے، انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے، یہ محض افواہیں ہیں۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف 15 سال سے اقتدار میں ہیں، انہیں ایک ہسپتال بتائیں، آج بھی بخار ہو تو لندن چلے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی پوزیشن واضح ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی کا کوئی مقابلہ نہیں، بلاول بھٹو نے سب سے پہلے انتخابی مہم کا آغاز کیا، فروری میں پاکستان میں سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والی جماعت پیپلز پارٹی ہوگی، حیدرآباد میں 2018 کے مقابلے میں 8 پی زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن ٹھیک کرنا سیاسی جماعت کی ذمہ داری ہے؟ اگر کسی کو پولنگ اسٹیشن کے بارے میں کوئی شکایت ہے تو وہ الیکشن کمیشن میں شکایت کرے۔

پسندیدہ مضامین

الیکشن 2024اس ملک کے تمام مسائل کا واحد حل الیکشن میں ہے، شرجیل...