30.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

اقصی کی آزادی کی دعا

ضرور جانیے

اللہ ھمیں اقصی کی آزادی دکھادے
ھم کو ملے نماز وہاں تقدیر بنادے

ناپاک کافروں کے قدم اس میں نہ آئیں
ہوں نعرہ تکبیر صدائیں وہ سنادے

ایسا مجاہدین کو تو رعب عطا کر
صیہونیوں کی خوف سے تو روح کانپا دے

جو قتل ظالموں نے ضعیفوں کا ھے کیا
اب اس کا قصاص آنکھوں سے تو ھم کو دکھادے

کتنے برس ھوئے میری اقصی کو قید ھوئے
شکوہ تو سن لے اس کا اور آزاد کرادے

معصوم شہیدوں کا لہو رنگ لائے گا
دے فتح مبین خون کا بدلا تو چکا دے

جس جس قسم سے ظلم کے پہاڑ ہیں توڑے
یارب تو ظالموں کے پرخچے ہی اڑادے

ہرگز نہ کافروں کو جرات ھو اس طرح
نسلیں بھی یاد رکھیں مزہ ایسا چکھادے

اے ذات جو کہ قادر مطلق ھے مکمل
انہونی ھم سمجھتے ھیں تو اب ھونی بنادے

وہ دن دکھا کہ گردنیں کافر کی ھو نگوں
سارے مجاہدین کی کوشش کا صلہ دے

کلمے کو لےکہ تیرے جوخطروں میں چل رھے
ان عالی ھمتوں کو تو پروان چڑھا دے

ہر ایک مسلمان پڑھے اقصی میں نمازیں
اور ہر نماز کو تو مضاعف بھی بنادے

اس مسجد اقصی کی بھی کیا شان ھو بیان
اس اونچی شان والی کو تو اونچا دکھادے

وعدہ ھے تیرا اور دعا حضرت سلیمان کی بھی ھے(علیہ السلام )
داخل جو ھوا اس میں گناہ اس کے مٹادے

باطل نے کامیابی کے جو خواب ہیں دیکھے
حق کو نھی شکست کبھی اس کو سجھا دے

اب بات اس کے اپنے پڑوسی کی نھی ھے
دل میں لگن سبھی کے ھے محسوس کرادے

ھےحکم تیرا ادعونی اور وعدہ ‘استجب”
نصر مبیں دکھادے فتح مبیں دکھادے

کلام اھلیہ ڈاکٹر عثمان انور

پسندیدہ مضامین

شاعریاقصی کی آزادی کی دعا