15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

غزہ: اسرائیل کے رہائشی علاقوں پر حملے تیز، بمباری سے مزید 241 فلسطینی شہید

ضرور جانیے

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشی علاقوں میں اپنے حملے تیز کردیے، تازہ ترین حملوں میں مزید 241 فلسطینی شہید اور 382 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خان یونس، البورج، نصرات سمیت 100 سے زائد مقامات پر حملے کیے اور توپوں کی مدد سے وسطی غزہ پر گولہ باری کی۔ تازہ ترین حملوں میں 241 فلسطینی ہلاک ہوئے۔

صیہونی فوج نے فلسطینی ہلال احمر کے صدر دفتر پر بھی حملہ کیا۔ پناہ گزین موجود ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے قید فلسطینیوں کا قتل عام شروع کر دیا ہے، 80 فلسطینیوں کی لاشیں حکام کے حوالے کر دی گئیں، شہدا کی لاشوں کو شناخت کے بغیر اجتماعی قبروں میں دفنا دیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ ہرزئی حلوی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں، ہمیں حماس کی قیادت تک پہنچنا ہے، غزہ میں حماس کے خلاف جنگ ضروری ہے لیکن آسان نہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہدا کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، 54 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، شہدا میں 8 ہزار کے قریب بچے اور 6 ہزار سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلغزہ: اسرائیل کے رہائشی علاقوں پر حملے تیز، بمباری سے مزید 241...