27.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

تائیوان میں خاتون کے کان میں پھنسی زندہ مکڑی نکال لی گئی

ضرور جانیے

تائپی: تائیوان میں ایک خاتون کو اس وقت شدید صدمہ پہنچا جب ڈاکٹروں نے اس کے بائیں کان کی نالی میں 0.1 انچ لمبی مکڑی دریافت کی۔

خاتون کافی عرصے سے درد میں مبتلا تھی اور اس کے کانوں میں بجنے اور سرسراہٹ کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں جس کی وجہ سے اس کے لیے رات کو سونا مشکل ہو گیا تھا۔ معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے پہلی نظر میں محسوس کیا کہ خاتون کے کان میں دو مکڑیاں گھوم رہی ہیں۔

قریب سے معائنہ کرنے پر ، یہ پایا گیا کہ مکڑی ایک ہی تھی ، لیکن دوسری چیز ایکسوسکیلیٹن تھی۔

تائیوان کے ٹینان میونسپل اسپتال میں ایک 64 سالہ خاتون اپنے بائیں کان میں عجیب و غریب آوازیں سننے کے بعد کان، ناک اور گلے کے کلینک میں داخل ہوئی۔

خاتون نے بتایا کہ وہ سب سے پہلے ایک عجیب احساس کے ساتھ بیدار ہوئی کہ اس کے کان کے اندر کچھ چل رہا ہے۔ اس کے بعد اسے لگاتار سرسراہٹ کی آوازیں آنے لگے جو اس قدر تکلیف دہ تھے کہ اسے سونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈاکٹروں نے کامیابی کے ساتھ مکڑی کا علاج کیا اور متاثرہ خاتون کے کان سے مکڑی نکال دی۔ اس معاملے کا حوالہ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں دیا گیا تھا، لیکن اس میں مکڑی کی نسل یا یہ خاتون کے کان میں کیسے داخل ہوئی اس کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔ اگرچہ یہ واقعات شاذ و نادر ہی پیش آتے ہیں لیکن مکڑیوں اور دیگر کیڑوں کے لوگوں کے کانوں میں رینگنے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔

پسندیدہ مضامین

دلچسپ وعجیبتائیوان میں خاتون کے کان میں پھنسی زندہ مکڑی نکال لی گئی