35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا

ضرور جانیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو پی ٹی آئی کے وفاقی الیکشن کمشنر رؤف حسن نے انٹرا پارٹی الیکشن شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق انتخابات 5 فروری پیر کو ہونے تھے۔

تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے صوبائی سطح پر الیکشن کمشنرز بھی مقرر کیے۔

تاہم تحریک انصاف نے جمعے کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عام انتخابات میں کارکنوں کی مصروفیت کے باعث کیا گیا ہے۔

پارٹی فیصلے کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات اب عام انتخابات کے بعد ہوں گے۔

پارٹی قیادت نے چیف آرگنائزر سے بھی رابطہ کیا ہے اور انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔

پسندیدہ مضامین

الیکشن 2024پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کر...