37.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

ورلڈکپ 2023، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اپ میچ آج ہوگا

ضرور جانیے

بھارت میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں وارم اپ میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن میں آج نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں وارم اپ میچ کھیلیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ آج حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شاہینوں اور کیویز کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر میچ بند دروازوں کے پیچھے کھیلا جائے گا جس میں شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، افتخار احمد، شاداب خان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد نواز اور حسن علی کو بابر الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ڈیون کانوائے، ٹام لیتھم، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، گلین فلپس، میٹ ہنری، مچل سینٹنر، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن اور ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کو ون ڈے میچوں میں نیوزی لینڈ پر برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 115 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 60 پاکستان اور 51 نیوزی لینڈ نے کھیلے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے میچز کا باضابطہ آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، 6 اکتوبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

پسندیدہ مضامین

کھیلورلڈکپ 2023، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اپ میچ آج...