37.9 C
Karachi
Friday, May 17, 2024

یو اے ای نے پاکستان کا 2 ارب ڈالرکا قرض رول اوور کردیا

ضرور جانیے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایک سال کے لیے دو ارب ڈالر سے زائد کا قرض دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ 2 ارب ڈالر جنوری میں متحدہ عرب امارات کو ادا کرنے تھے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انور حق کاکڑ نے اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط لکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ملنے والا 2 ارب ڈالر کا قرض 23 جنوری تک  میچیور ہو رہا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 700 ملین ڈالر کی قسط مل گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف سے 700 ملین ڈالر کی قسط ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے معاشی جائزے کی منظوری دی تھی۔

پسندیدہ مضامین

کاروباریو اے ای نے پاکستان کا 2 ارب ڈالرکا قرض رول اوور...