38.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

ضرور جانیے

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع اور اسلام آباد اور گر دو نواح کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی میں صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہی جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ .

بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ملتان، خانپور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہہ، ڈیرہ غازی خان، جیکب آباد، حیدرآباد، موہن جودڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیرپور، کشمور اور پڈعیدن میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

پسندیدہ مضامین

موسمملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا...