38.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

“موبائل کی کہانی”

ضرور جانیے


اے موبائل تو نے کیا سے کیا کیا انسان کو
عقل سے محروم اور لذت کا شیدا کردیا
کل جو تھے کیڑا کتابوں کا وہ اب ہیں چیٹ پر
جال ایسا ھے بنا کہ سب کو اندھا کردیا
پہلے جو خدمت میں تھے ماں باپ کے وہ نوجواں
تجھ میں ایسے کھوگئے رشتوں کو ادنی کردیا
کیسے اک دوجے کے کام آکے سکوں لیتے تھے ھم
تیری چالوں نے تو اپنوں کو پرایا کردیا
پانچ وقتوں کی نمازیں پہلے تھی بنیاد دیں
جب سے تو آیا نمازوں کا کباڑا کردیا
اب تو سجدے اور رکوع ہر وقت میں تیری فکر
جو عبادت کا خشوع تھا اس کو ارزاں کردیا
کیسے اب چھوٹے گا یہ مرض موبائل قوم سے
لذتوں کے جال نے ھمت کو پسپا کردیا
خاص کر سازش ھوئ ایماں کو کھونے کے لئے
مصحف و ذکر الہی چھوڑ اپنا کردیا
بچہ بچہ اس کا شیدا ھوں بڑے چھوٹے سبھی
تجھ میں ایسے کھو گئے کہ رب کو بھولا کردیا
مصحف قرآں کو جب دیکھ کر پڑھتے تھے سب
نور کی برسات تھی اور تو نے صحرا کردیا
اب گھروں میں دور سب بیٹھے ھیں تجھ کو جوڑ کر
واٹس آپ سے رشتہ داری کا گھرانہ کردیا
کوئ تو کچھ کام لیتا عقل سے تعلیم سے
ایسا بھی کیا یہ سحر ھے ہر اک کو اندھا کردیا
یا الہی امت اسلام پہ کچھ رحم ھو
اس موبائل نے تیرے بندوں کو رسواکردیا
جوڑ دے رشتہ ھمارا ذکر سے قرآں سے
تجھ سے دوری نے ھمیں دشمن سے پسپا کردیا

کلام اھلیہ ڈاکٹر عثمان انور

پسندیدہ مضامین

اردوسٹوریز"موبائل کی کہانی"