29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

کراچی کے علاقے سعود آباد میں پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

ضرور جانیے

کراچی کے علاقے سعود آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور دو شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے مقابلے میں زخمی ہونے والے اہلکار کی شناخت حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم دن کے اوقات میں شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانکراچی کے علاقے سعود آباد میں پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک