35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کیلیے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر

ضرور جانیے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے لیے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل تشکیل دے دی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ اسپیشل کورٹ کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس کے سلسلے میں گزشتہ روز ہونے والی سماعت کا حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزمان کی جانب سے کوئی سینئر وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ کیس کی سماعت دوپہر 12.30 بجے دوبارہ شروع ہوئی اس کے باوجود کوئی سینئر وکیل پیش نہیں ہوا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ حقائق اور حالات کے پیش نظر ملزمان کے وکلا کو متعدد مواقع فراہم کیے گئے۔ اس عدالت کے پاس ملزم کے لئے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے ای میل کے ذریعے وکلاء کی فہرست طلب کی گئی ہے تاکہ ملزمان کی نمائندگی کے لیے اسٹیٹ ڈیفنس کاؤنسل مقرر کیا جا سکے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے دفتر سے خط کے ذریعے جواب دیا گیا ہے۔ جس میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے اہل وکلاء کے نام فراہم کیے جو اب ملزم بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے کیس کی نمائندگی کریں گے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملک عبدالرحمان ایڈووکیٹ کو بانی پی ٹی آئی کی اسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کیا گیا ہے جبکہ شاہ محمود قریشی کے لیے حضرت یونس ایڈووکیٹ کو اسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کیا گیا ہے۔

دونوں ریاستی کونسلیں ملزمین کی نمائندگی کرنے والے گواہوں سے جرح کریں گی۔ ریاست کی جانب سے مقرر کردہ دفاعی وکیل آج 27 جنوری کو گواہوں سے جرح کرے گا۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانسائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کیلیے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر