33.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

پنجاب کی 25 رکنی کابینہ کے نام فائنل، آج حلف اٹھائے گی

ضرور جانیے

پنجاب حکومت نے 25 رکنی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے، وزراء کے قلمدان بھی سامنے آ گئے ہیں۔

پنجاب کابینہ کی 25 رکنی حلف برداری کی تقریب آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔

کابینہ میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، صہیب بھرت، فیصل ایوب کھوکھر اور رانا اسحاق شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مجتبیٰ شجاع الرحمان اور بلال یاسین بھی کابینہ میں شامل ہوں گے جبکہ کیو ایل سے شفیع حسین، آئی پی پی سے غضنفر عباس چھینہ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے جبکہ پرویز رشید اور رانا ثناء اللہ معاونین خصوصی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کو سینئر صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ماحولیات، جنگلات کی وزارتیں بھی ملیں گی۔

صوبائی کابینہ میں پہلی بار سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا، صاحب برتھ کو وزارت مواصلات کا قلمدان سونپا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری کو وزیر اطلاعات و ثقافت، عاشق حسین کرمانی کو وزارت زراعت، کاظم پیرزادہ کو محکمہ آبپاشی کی وزارت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق رانا سکندر حیات کو وزارت پرائمری ایجوکیشن، چوہدری شفیع حسین کو صنعت کی وزارت، رمیش سنگھ اروڑہ کو انسانی حقوق اور طاہر خلیل سندھو کو وزارت دی جائے گی۔

شیر علی گورچانی کمنز اور معدنیات خواجہ سلمان رفیق کو وزارت سپیشلائزڈ ہیلتھ کا قلمدان سونپا جائے گا۔

خواجہ عمران نذیر کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اور ذیشان رفیق کو وزارت بلدیات دی جائے گی۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانپنجاب کی 25 رکنی کابینہ کے نام فائنل، آج حلف اٹھائے گی